سعودی عرب میں کاسمیٹکس پر 35 ارب ریال سالانہ خرچ

سعودی عرب میں کاسمیٹکس پر 35 ارب ریال سالانہ خرچ
سعودی عرب میں کاسمیٹکس پر 35 ارب ریال سالانہ خرچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ویب ڈیسک) بین الاقوامی ماہرین کی توقع ہے کہ 2015ءکے دوران سعودی عرب میں پرفیومز اور کاسمیٹکس مسنوعات کیھپت 35ارب سعودی ریال سے تجاوز کرجائے گی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 17 فیصد کا اضافہ ہے۔ سعودی جرمن ہسپتال پر بارہویں ڈرماٹولوجی کانفرنس کے موقع پر زیر بحث آنے والی ایک اسٹڈی کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات پر گزشتہ سال 30 ارب سعودی ریال خرچ کئے گئے جبکہ گزشتہ سال سعودی خواتین نے فی کس سالانہ 12 ہزار سعودی ریال سے زیادہ کی رقم اس مد میں خرچ کی تھی۔
 حالیہ برسوں کے دوران مارکیٹوں میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور وزن کم کرنے والی ادویات کی کھپت کے حجم میں زبردست بڑھوتری دیکھی گئی۔ مذکورہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماہرین نے تسلیم کیا کہ پرفیومز اور کاسمیٹکس کے سلسلے میں سعودی مارکیٹ خطے میں اولین درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران کاسمیٹکس ادویات کے میدان میں بڑھوتری کے حوالے سے یہ بین الاقوامی سطح کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔