عالمی موسمی تبدیلی امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: باراک اوباما

عالمی موسمی تبدیلی امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: باراک اوباما
عالمی موسمی تبدیلی امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: باراک اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی امریکی قومی سلامتی کے لئے فوری نوعیت کے خطرات کا باعث ہے۔ امریکی صدر نے یہ بات بدھ کے روز ریاست کنیٹی کٹ کے شہر نیولندن میں امریکی کوسٹ گارڈ اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے نتیجے میں امریکی فوج کی دفاعی صلاحیت متاثر ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں شدت کے اثرات کےا نسداد کی فوری کوشش کرے۔ موسمیاتی تبدیلی خصوصی طور پر سمندروں کی سطح میں اضافہ امریکہ کی سلامتی، امریکی اقتصادیات کے زیریں ڈھانچے، امریکی عوام کے تحفظ اور صحت کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ امریکی افواج کی متعدد تنصیبات ساحل کے ساتھ قائم ہیں جن میں کوسٹ گارڈ سٹیشن بھی شامل ہیں۔ ورجینیا میں نورفوک کےا ردگرد اٹھنے والی اونچی لہروں اور طوفان سے امریکی بحریہ کے اڈے اور فضائیہ کے بیس کے کچھ حصے پانی میں ڈوبتے جارہے ہیں۔