بھارت کا انوکھا انصاف، کشمیری جوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی کو اعزاز دے دیا

بھارت کا انوکھا انصاف، کشمیری جوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی کو اعزاز دے ...
بھارت کا انوکھا انصاف، کشمیری جوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی کو اعزاز دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے لئے بھارت نے اپنے فوجیوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے، جو فوجی جتنا زیادہ ظلم کرے گا اسے اتنا ہی بڑا انعام دیا جائے گا ، ایسا ہی ایک انعام مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی افسر کو بہادری کا میڈل پہناکردیا گیا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا
تفصیلات کے مطابق کشمیر نوجوان کو جیپ سے باندھنے کے واقعے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو سبکی اٹھانا پڑی تھی مگر بھارت نے اس سے سبق سیکھنے کی بجائے اپنے فوجیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے فوجی افسر کی انکوائری تو ایک طرف بھارتی آرمی چیف نے شاباشی دیتے ہوئے اسے فوجی ایوارڈ بھی دے ڈالا۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے سری نگر پہنچ کر میجر لیتول گوگوئی کو ایوارڈ دیا۔مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فوجی میجر لیتول گوگوئی کو بھارتی آرمی چیف نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں پر داد بھی دی۔

بلوچستان کی ترقی سے پڑوسی ممالک اور بعض سیاست دان پریشان ہیں، چین پاکستان کے لئے ہیرو سے ولن نہیں بلکہ سپر ہیرو بنے گا: احسن اقبال
دوسری جانب دنیا بھر کے مبصرین اور انصاف کی دہائیاں دینے والے نوجوان کے گھر والے بھارتی فوج کے دوغلے پن پر حیران رہ گئے۔نوجوانوں اور تجزیہ کاروں نے بھارت کے اس اقدام کو انسانیت کی تذلیل قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ اس واقعے کے بعد بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر مزید مظالم کا نشانہ بنا سکتی ہے۔