چینی لڑکیوں سے شادی کرنے والے پاکستانی مشکلات کا شکار

چینی لڑکیوں سے شادی کرنے والے پاکستانی مشکلات کا شکار
چینی لڑکیوں سے شادی کرنے والے پاکستانی مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ( آن لائن ) چینی حکام نے درجنوں پا کستانیوں کی بیویوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارت کا انوکھا انصاف، کشمیری جوان کو جیپ سے باندھنے والے فوجی کو اعزاز دے دیا

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں شادیاں کرنے والے درجنوں پاکستانیوں کی بیویوں کو چینی پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔ ان میں سے بیشتر وہ خواتین ہیں جو شادی کے بعد پاکستان آئیں لیکن چین واپسی پر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ چین میں بیویوں کی رہائی کیلئے مارے مارے پھرتے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچے ماؤں کے انتظار میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی غلام درانی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پاکستان میں ہے،بیوی چین آئی تو اسے گرفتار کیا گیا اوراب تک رہا نہ ہو سکی۔ مرزاعمران بیگ نامی پاکستانی کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی بھی جیل میں ہے سفارتی مدد نہیں ملی جبکہ دیگر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بیویوں کو پاکستانی شہریت دلانا چاہتے ہیں تو اس میں بھی چینی حکام رکاوٹ ڈالتے ہیں، متاثرہ پاکستانیوں نے اپنی چینی بیویوں کی رہائی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔