نیٹو کو جنگ پاکستان میں لڑنی چاہیے تھی: حامد کرزئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے کے بعد بھی پاکستان دشمنی سے باز نہیں آئے اور بھارت میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ نیٹوکو دہشتگردی کے خلاف پاکستان میں کارروائی کرنی چاہیے تھی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ، نیٹو اور اس کے اتحادی ممالک کا افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فیصلہ غلط تھا، دہشت گردی کے کلاف جنگ افغان سرزمین کے بجائے پاکستان میں شروع کی جانی چاہیے تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ میں امریکہ کے خلاف کھڑا ہوا کیونکہ میں افغانستان کے حوالے سے امریکی رویے میں بہتری چاہتا تھا۔