میانمار: آرمی نے روہنگیا مسلمانوں کے ایک ہزار گھر تباہ کر دئیے: ہیومن رائٹس واچ، سرحد پر چینی فوج ہائی الرٹ

میانمار: آرمی نے روہنگیا مسلمانوں کے ایک ہزار گھر تباہ کر دئیے: ہیومن رائٹس ...
میانمار: آرمی نے روہنگیا مسلمانوں کے ایک ہزار گھر تباہ کر دئیے: ہیومن رائٹس واچ، سرحد پر چینی فوج ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون +یانگان(آئی این پی) میانمار میں ریاست رخائن اور دیگر علاقوں میں فوج کے آپریشن کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے ایک ہزار سے زائد گھر تباہ کیے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے سیٹلائٹ تصاویر کے جائزہ کے مطابق یہ حقیقت پسند تصویر حکومت کے منہ پر مکھی بیٹھنے کے مترادف ہے۔ وہ مسلسل حقائق کو جھٹلا رہی ہے۔ ادھر بنگلہ دیشی سرحد کے ساتھ پٹی پر بھی فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ روہنگیا کو سرحد عبور کرنے سے روکا جا سکے۔ حالیہ تشدد اور مظالم کے سبب 30 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ادھر میانمار کی چوکیوں پر حملوں کے بعد چین نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔ چین نے میانمار میں فسادات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرحدی رہائشیوں نے چین کا رخ کر لیا۔ طبی اور دیگر انتظامات شروع کر دیے گئے۔ میانمار میں سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔ چینی شہری اپنی حفاظت کے حوالے سے محتاط رہیں۔