روہنگیا مسلمانوں کے لئے چین میدان میں آگیا، بنگلہ دیش اور میانمار سے وہ کام کروانے کا اعلان کردیا جو اب تک کوئی بھی نہ کرواسکا

روہنگیا مسلمانوں کے لئے چین میدان میں آگیا، بنگلہ دیش اور میانمار سے وہ کام ...
روہنگیا مسلمانوں کے لئے چین میدان میں آگیا، بنگلہ دیش اور میانمار سے وہ کام کروانے کا اعلان کردیا جو اب تک کوئی بھی نہ کرواسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)میانمر سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کے لئے چین سرگرم ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بنگلہ دیش اور میانمر سے وہ کام کروانے کا عزم کر لیا ہے جو اب تک ساری عالمی برادری نا کروا سکی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے مسئلے کا تین مراحل پر مشتمل حل پیش کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2016-17ء سے قبل میانمر میں 10 لاکھ سے زائد مسلمان تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اکتوبر میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے چھ لاکھ سے زائد ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بھارتی شہری نے پاکستان آکر ایسا کام شروع کردیا کہ بھارتیوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی قوی امید ہے کہ چین کی دی گئی تجویز اس بحران کو حل کرسکتی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اب بنگلہ دیش اور میانمر کے دورے پرہیں تاکہ دونوں ممالک کو روہنگیا مسلمانوں کے لئے مثبت اقدامات پر مائل کرسکیں۔
چین کی جانب سے میانمر کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اقدامات فوری طور پر بند کرے جبکہ بنگلہ دیش ہجرت کرجانے والوں کی واپسی اور بحالی کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ چینی کوششوں کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش اور میانمر پر زور دیا جائے گا کہ وہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کریں، جبکہ تیسرے مرحلے میں عالمی برادری پر زور دیا جائے گا کہ وہ ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی آبادکاری اور بحالی کے لئے دیر پا اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش میں چین نے بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے اور دونوں ممالک کے اقتصاری مفادات چین کے ساتھ وابستہ ہیں، لہٰذا یہ توقع کی جارہی ہے کہ چین کی جانب سے دی گئی تجاویز کو دونوں ممالک مثبت نظر سے دیکھیں گے اور ان پر عمل کی کوشش بھی کریں گے۔