سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے ’’ سخوئی ایس یو 35 ‘‘ لڑاکا جیٹ خرید لیے

سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے ’’ سخوئی ایس یو 35 ‘‘ لڑاکا جیٹ خرید لیے
سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے ’’ سخوئی ایس یو 35 ‘‘ لڑاکا جیٹ خرید لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم(این این آئی)سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے’’ سخوئی ایس یو 35 ‘‘ لڑاکا جیٹ خرید لیے ہیں اور ان کی پہلی کھیپ سوڈان پہنچ گئی ہے۔البتہ دونوں ملکوں کی جانب سے ان طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

چین کا آئندہ 2سالوں میں 64 ہزار نئے بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ملکو ں کے درمیان دفاعی شعبے میں ایک سمجھوتے پر عمل درآمد سے صرف 4 روز بعد سوڈانی صدر عمر حسن البشیر روس کے3روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں اور یہ ان کا روس کا پہلا دورہ ہوگا۔واضح رہے کہ سوڈان کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر صلاح الدین عبدالخالق سعید نے مارچ میں روس کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق سودے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے روس کی خبررساں ایجنسی سپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان طیاروں کے حصول سے سوڈان کے دفا ع کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے ذریعے کسی بھی خطرے سے نمٹا جا سکے گا۔