بھارت، نوجوان ٹرین کے نیچے آگیا ، معجزانہ طو ر پر محفوظ
لکھنو ( آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نوجوان ٹرین کے نیچے لیٹ گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ گیا اور خراش تک نہیں آئی۔
نواز شریف جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ،2018 میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا :شیخ رشید
بھارتی میڈیا کے مطابق بنکاتاسٹیشن پر نوجوان ٹرین کی طرف جانے کی جلدی میں پٹریوں پر پھسل گیا اور اسی دوران دوسری طرف سے ٹرین آگئی، نوجوان فوراً پٹریوں پر لیٹ گیا اور چیختا رہا تاہم دوسری طرف کھڑے افراد مدد کرنے سے قاصر رہے۔ ٹرین گزرنے کے بعد لوگوں نے آگے بڑھ کر نوجوان کو اٹھایا تو دیکھ کر حیران رہ گئے اس کو خراش تک نہیں آئی تھی اور وہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔