کلنٹن سے سکینڈل سامنے آنے پر مرنا چاہتی تھی: مونیکا لیونسکی

کلنٹن سے سکینڈل سامنے آنے پر مرنا چاہتی تھی: مونیکا لیونسکی
کلنٹن سے سکینڈل سامنے آنے پر مرنا چاہتی تھی: مونیکا لیونسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر سے معاشقے کے حوالے سے مونیکا لیونسکی نے کہا ہے کہ وہ بل کلنٹن کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی اور سکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد وہ ٹوٹنے کے قریب تھیں۔ امریکی شہر فلاڈلفیا میں ”فوربز انڈر تھرٹی“ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے 41 سالہ لیونسکی نے کہا کہ وہ پہلی شخصیت تھیں جن کی شہرت کو انٹرنیٹ کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور انکے اس سکینڈل کی وجہ سے بل کلنٹن کی صدارت بھی خاتمے کے قریب پہنچ گئی۔انکا کہنا تھا کہ 1995ءمیں ہمارے تعلقات شروع ہوئے اور اتار چڑھاﺅ کے ساتھ 2 سال تک جاری رہے۔ جب انکا معاشقہ سامنے آیا تو انکاخراب وقت شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا یا آن لائن گپ شپ کی ویب سائٹس پر اپنے اس سکینڈل کے آنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ پورا دن کمپیوٹر سکرین کو گھورتے ہوئے چلاتی رہیں، وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ سب کچھ ہو گا، انکے ذہن میں یہی مسئلہ تھا اور وہ مرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی انٹرنیٹ پر لوگوں کی شہرت مجروح کرنےوالے کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے وقف کرنےکی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ فیصلہ امریکی یونیورسٹی کے طالبعلم ٹیلر کلیمنٹس کے بارے میں پڑھ کر کیا جس نے 2010ءمیں ایک ساتھی کےساتھ اپنی خفیہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔