ناجائز تعلقات کا الزام، داعش کے جنگجوﺅں نے لڑکی سنگسار کردی
بیروت (ویب ڈیسک) شام کے علاقے حماہ میں (آئی ایس آئی ایس) داعش کے جنگجوﺅں نے ناجائز تعلقات کے الزام میں لڑکی سنگسار کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹویب پر موجود اس واقعے کی ویڈیو میں لڑکی سے آخری خواہش پوچھی جاتی ہے جس پر وہ معافی کا مطالبہ کرتی ہے جسے والد کی جانب سے مسترد کر دیا جاتا ہے۔ 5 منٹ کے دورانیے میں لڑکی کا والد اور جنگجو گڑھا کھود کر اس میں اسے گاڑتے ہیں اور پھر پتھروں کی بارش کی جاتی ہے۔ جنگجوﺅں کا دعویٰ ہے کہ شامی صوبے حماہ میں یہ پہلی خاتون ہے جسے بے راہ روی کے الزام میں سزا دی گئی۔ ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔