سعودی جیل میں قیدی کی شادی کیلئے سیل کی خصوصی سجاوٹ کی گئی
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے صوبہ قسیم کی ایک جیل کے قیدی کی شادی کی خاطر جیل حکام نے اس کے سیل کو حجلہ عروسی کی طرح سجا دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی جیلوں کے نظام میں یہ سہولت موجود ہے کہ قیدیوں کو شادی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ قید کے دوران دوسرے بنیادی حقوق سے محروم نہ رہیں، اسی وجہ سے شادی کی تیاریوں میں جیل انتظامیہ بھی اسکا پورا ساتھ دے رہی ہے۔سیل میں ایک صوفہ،سنٹرل ٹیبل اور دو کارنر ٹیبلز بھی رکھی گئی ہیں جبکہ سیل میں مدھم روشنیوں کے ساتھ خوابناک ماحول بنایا گیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق شادی کی تقریب میںدلہا کے اہلخانہ اور دیگر قیدیوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔