روس نے کھل کر امریکہ کو للکار دیا، اپنی فوج کو وہ کام کرنے کا حکم دے دیا جو پچھلے 30 برس سے نہ کیا تھا

روس نے کھل کر امریکہ کو للکار دیا، اپنی فوج کو وہ کام کرنے کا حکم دے دیا جو ...
روس نے کھل کر امریکہ کو للکار دیا، اپنی فوج کو وہ کام کرنے کا حکم دے دیا جو پچھلے 30 برس سے نہ کیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے شام کی جنگ کو فیصلہ کن موڑ دینے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ شامی شہر الیپو پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فوج کے مکمل ناردرن فلیٹ اور بالٹک فلیٹ کے ایک حصے کو شام میں موجود روسی فوج کی کمک کے لیے پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔ سرد جنگ کے زمانے کے بعد روس کی طرف سے یہ پہلی بار اتنی زیادہ فوج کسی ملک میں تعینات کرنے کا حکم سامنے آیا ہے۔

’اگلے ماہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی بڑی عالمی جنگ شروع ہوجائے گی‘ تہلکہ خیز پیشنگوئی آگئی
برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق نیٹو حکام نے گزشتہ روز متنبہ کیا ہے کہ ”روس امریکہ کے صدارتی انتخابات سے قبل شام کی جنگ کے فیصلہ کن خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ روس نے اس حتمی بمباری کی منصوبہ بندی کچھ اس طرح کر رکھی ہے کہ اس کے بعد بشارالاسد کی حکومت کو باغیوں سے نجات مل جائے گی اوراس سے روس کے سول جنگ سے انخلاءکی راہ ہموار ہو گی۔چنانچہ اضافی فوج کو شام پہنچنے کا حکم اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔“