پاکستانی فنکاروں کے مخالف ہندو غنڈو ں مجھ سے مقابلہ کرو، سابق بھارتی جج

پاکستانی فنکاروں کے مخالف ہندو غنڈو ں مجھ سے مقابلہ کرو، سابق بھارتی جج
پاکستانی فنکاروں کے مخالف ہندو غنڈو ں مجھ سے مقابلہ کرو، سابق بھارتی جج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) مارکنڈے نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کر دی، انتہا پسندوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان کر دیا، مارکنڈے کائجو نے کہا ہے کہ غنڈوں کا علاج ڈنڈا ہے، غنڈوں نے بحیرہ عرب کا کھارا پانی پیا ہے لیکن میں الہ آبادی غنڈہ ہوں میں نے سنگھ کا پانی پیا ہے کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کی بجائے آﺅ مجھ سے مقابلہ کرو تاکہ دنیا دیکھے کہ بڑا غنڈہ کون ہے جسٹس (ر) کائجو اس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری جانب بھارتی اداکارہ اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کوئی قوم پرستی نہیں بلکہ سکول کے بچوں کا مذاق ہے جبکہ معروف ہدایتکار شیام بینگل نے کہا کہ بعض سیاستدان اور سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اداکاروں اور فنکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ فنکار سیاستدان نہیں سیاستدانوں کو فلم انڈسٹری پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو کام سے روکنے کا واقعہ ان کی زندگی کے دکھی ترین واقعات میں سے ایک ہے۔