امریکہ نے ایسی جگہ اپنی فوجیں پہنچادیں کہ چین غصے سے آگ بگولہ ہوگیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

امریکہ نے ایسی جگہ اپنی فوجیں پہنچادیں کہ چین غصے سے آگ بگولہ ہوگیا، نیا خطرہ ...
امریکہ نے ایسی جگہ اپنی فوجیں پہنچادیں کہ چین غصے سے آگ بگولہ ہوگیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے ساتھ جاری امریکا کی کشیدگی پہلے ہی خطرے کی حدوں کو چھو رہی تھی لیکن امریکہ کے ایک جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں گھس کر وہ غلطی کر ڈالی ہے جس کا نتیجہ ایک خوفناک تصادم کی صورت میں بھی سامنے آ سکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس ڈیکارٹر چین کے پیراسیل آئی لینڈز کی حدود میں داخل ہو گیا، جہاں کسی غیر ملکی طاقت کی دراندازی کا تصور بھی ایک خطرناک بات سمجھی جاتی ہے۔ چینی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اس کی بحریہ کے دو جنگی بحری جہازوںنے فوری طور پر امریکی بحری جہاز کا راستہ روکا اور اسے علاقے سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔ چین نے امریکی بحری جہاز کی دراندازی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور چین کے خلاف سوچی سمجھی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ چین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی اقدامات عالمی امن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ترکی نے قیامت برپا کردی، ایک ہی حملے میں 200 سے زائد مارڈالے، یہ داعش کے کارکن نہ تھے بلکہ۔۔۔
دوسری جانب امریکہ نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اشتعال انگیز اقدام کا دفاع کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جاش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ ساحلی ریاستیں سمندری راستوں کے جائز اور مناسب استعمال کے حق پر پابندی نہیں لگاسکتیں، جس کی امریکہ اور دیگر ریاتیں ہمیشہ بات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی اشتعال انگیزی پر معذرت کرنے کی بجائے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کے مطابق قرار دے دیا۔