خبر دار ! انسانوں کی یہ چیز نیوکلیئر ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔۔۔ روسی صدر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان ہر کوئی دنگ رہ جائے گا
سوچی (این این آئی)روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے،اس ٹیکنالوجی سے بے رحم ترین فوجی بھی پیداکیے جاسکیں گے۔
شاہ رخ خان نے خاتون سے ملنے کا وعدہ کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔۔۔ یہ خاتون کون ہے؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہے مگر جینیاتی انجینئرنگ سے مخصوص صلاحیتوں کے حامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ جینیاتی انجینئرنگ سے ذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسافوجی بھی پیداکیاجاسکے گاجوسفاک وبے رحم ہو۔تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیے پرشرمندہ نہ ہونیوالے فوجی پیداکیے گئے توسفاکیت انتہاپرپہنچ جائیگی اور غیرذمہ داری کاایسامظاہرہ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگا جبکہ انسانیت ایسے دورمیں داخل ہورہی ہے جہاں انتہائی ذمہ داری کی ضرورت ہے، انسانی اقدارکاخیال رکھاجاناانتہائی ضروری ہے۔