مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے سیلاب کا نوٹس نہیں لیا: سید علی گیلانی کی سراج الحق سے گفتگو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے سیلاب کا نوٹس نہیں لیا: سید علی گیلانی کی ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے سیلاب کا نوٹس نہیں لیا: سید علی گیلانی کی سراج الحق سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر کے سینئر حریت رہنماءسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی امدادی کاروائیاں نہیں کی گئیں، آج بھی لاشیں سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں امدادی سرگرمیوں کا نام نہاد شور ایک جھوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، در حقیقت بھارتی افواج نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے اور آج بھی یہاں ہم شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر سراج الحق نے حریت رہنماءکو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان سے کہا کہ ہم اس ضمن میں حکومت پاکستان سے بھی تعاون کی اپیل کریں گے۔