شمالی کوریا نے امریکہ کو سنگین دھمکی دیدی، بحری بیڑے کو غرق کرنے کیلئے تیار ہیں:روڈنگ
سیئول(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے اورکہاکہ ہم فوجی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کےلئے تیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کی داستان اور کامیابی کے پیچھے چھپے راز جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔