شام : امریکی صحافی کو قتل کرنیوالا جنگجو برطانوی شہری نکلا
دمشق (ویب ڈیسک) شام میں امریکی صحافی جیمز ونے کا سر قلم کرنے والا داعش جنگجو برطانوی شہری نکلا،جان نامی جنگجو لندن کا رہائشی ہے۔ شام کے شہر رقاءمیں داعش کے ہاتھوں یرغمال رہنے والے ایک شخص نے صحافی کے قاتل کی شناخت کی اور بتایا کہ جان رواں سال غیر ملکی یرغمالیوں کا محافظ تھا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق جان نے رواں سال کے آغاز میں 11 غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کا کردار ادا کیا تھا۔ ان یرغمالیوں کو رہائی کے بعد ترک حکام کے حوالے کیا گیا تھا جہاں سے انہیں ان کے آبائی ملکوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔