الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہتھیار اٹھا لوں گا، ذمہ دار مودی سرکار ہوگی :تیج بہادر

الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہتھیار اٹھا لوں گا، ذمہ دار مودی سرکار ہوگی ...
الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہتھیار اٹھا لوں گا، ذمہ دار مودی سرکار ہوگی :تیج بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوجی افسران کا کچھا چٹھا کھولنے والا بی ایس ایف نوجوان تیج بہادر بھارتی سرکار کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا اس نے مودی سرکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے مجھے ملازمت سے تو نکال دیا گیا ہے مگر میں نے جو الزامات لگائے ہیں ان کی تحقیقات نہیں کرائی جارہی ہیں۔  میرے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو مجبورا مجھے ہتھیار اٹھانا پڑیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری مودی سرکار پر ہوگی۔

’’بڑی نروس ہوں ،نئی آنے والی فلم ’’جڑواں 2‘‘میں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ بولڈ کردار میں دیکھیں گے‘‘تاپسی پنوں نے اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی افسروں کی بدعنوانی سامنے لانے والا فوجی جوان تیج بہادر مودی حکومت کےخلاف سامنے آگیاہے اور اس نے بھارتی سرکار کو واضح دھمکیاں دے دی ہیں۔ تیج بہادر کا کہنا تھا کہ  میں نے وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی شکایات کیں تھیں جبکہ فوجی افسروں کے رویے کے بارے میں حکومت کو تفصیل سے آگاہ بھی کیا تھا۔ میرے الزمات کی تحقیقات نہ کی گئی تو بندوق اٹھا لوں گا۔ہتھیاراٹھانا پڑا توذمہ دار نریندرمودی ہوں گے۔ اپنے انصاف کی خاطر اور مودی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے میں دھرنا دوں گا اور عوام میرے ساتھ دھرنے میں شامل ہو ں تاکہ فوجی جوانوں کے لئے انصاف حاصل کیا جا سکے ۔ کیوں کہ بھارتی حکومت کے رویوں کے باعث فوجی جوان خود کشیوں پر مجبور ہیں۔