جرمنی، امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

جرمنی، امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں
جرمنی، امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسنابروک(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی کے شہر اوسنابروک میں پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشابہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000تفریحی استعمال کی منشیات ’’ایکس ٹی سی ‘‘گولیاں ضبط کر لی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی دورے ،امریکی خزانے کو کروڑوں ڈالر کا ٹیکہ
بی بی سی نیوزکے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ایک مشکوک گاڑی پر چھاپہ ماراگیا جس میں سے تلاشی کے دوران 5000تفریحی استعمال کی منشیات ’’ایکس ٹی ‘‘نامی گولیاں برآمد کی گئیں اور حیرانی بات یہ ہے کہ ان گولیوں کا نارنجی تھا اوروہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشابہہ تھیں اور ان گولیوں کے پیچھے ’’ٹرمپ‘‘ بھی لکھا ہوا تھا جبکہ قبضہ میں لی گئی گولیوں کی مالیت تقریباً 47000ڈالر ہے ،یہی نہیں گاڑی سے بڑے پیمانے پر نقد رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار 51سالہ شخص کو 17سالہ بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کی جانب سے خیال یہ کیا جارہاہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کیلئے ایک مخصوص نعرہ 'ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ’’ ایکس ٹی سی ‘‘نامی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے انسان مر بھی سکتا ہے لیکن اس کے عمومی اثرات میں متلی کی کیفیت ہونا، بے چینی اور پریشانی جیسے اثرات ہوتے ہیں۔