بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے، چین نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے، چین نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں
بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے، چین نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آ ئی این پی) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے ، بھارت میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں ہے ، ٹرینوں کے دروازے نہیں ہیں ، ملک میں بے روزگاری عام ہے ، بھارتی میڈیا کو جنگ کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کرانی چاہیے۔

داعش کے پاس اب پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر امریکہ سمیت تمام مسلمان ممالک کے بھی ہوش اُڑجائیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔

چینی اخبار پیپلز ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا چین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے۔ بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے ، روس اور فرانس سے اسلحے کی خریداری اور ویتنام کو ہتھیاروں کی فروخت چین کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے ، بھارتی میڈیا کو چینی خطرے سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے اپنے گھر میں سنگین مسائل ہیں اور یہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لیے 70 سال بیت گئے ، اتنے لمبے عرصے کے باوجود بھارت میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیا دہ ہے ، لوگوں کو بیت الخلا تک رسائی نہیں ہے ، ٹرینوں میں سفر کرو تو ان کی ونڈو نہیں ہیں ، لوگ تماشہ دیکھتے ہیں۔

بھارت کے نوجوان بہت فخر محسوس کرتے ہیں جو ان کی سب سے بڑی غلطی ہے ، نوجوانوں کی اکثریت چوری سے مال اکٹھا کر رہی ہے ، کوئی احتساب کرنے والا نہیں ہے۔ بے روزگاری عام ہے ، پورے ملک میں صفائی کا نظام نہیں ہے ، ملازمت کیلے لاکھوں نوجوان گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، انجینئرنگ اور MBAکی ڈگری لیے خاکروب کی نوکری کیلئے پھر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت ذات پات اور برادی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکا ہے ، محاذوں پر لوگ حکومت کی ناکامی کے بارے میں احتجاج کر رہے ہیں، تشدد، قتل اور عصمت دری عام ہے ، یہ رجحان پورے ملک بھر میں عام ہے ، سیاسی پارٹیاں ذات ووٹ بینک تیار کرنے کے لئے غنڈوں کو گورنمنٹ تعلیمی اداروں، ملازمتوں میں ریزرویشن کی پیشکش کرتی ہیں، غیر منطقی گورنمنٹ فیصلوں کو عدالتوں کی طرف سے ہولڈ پر ڈال دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی خفیہ اداروں نے ایک اور گھٹیا سازش تیار کر لی ،بی جے پی لیڈروں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار مسلمان کا تعلق عالمی اسلامی مبلغ سے جوڑ دیا

بھارت میں ہر کمیونٹی پسماندہ ہے ، مغرب بھارت کو بہت امداد فراہم کرتا ہے۔ بھارت چین کا پڑوسی ہونے کے باوجود اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ بھارت میں لڑکیوں کی اکثریت پسند کی شادی نہیں کر سکتی ، خواتین پر عصمت دری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا حکومت کی توجہ جنگ کے بجائے سنگین مسائل پرمر کوز کرائے۔ عوام کو تعلیم چاہئے ، بھارتی میڈیا سے چین کئی درجے اعلیٰ ہے ، ہر شعبے میں ترقی ہے۔ بھارت کیلئے چین کے ساتھ شرپسندی ،جنگ کا عقابی رویہ غلطی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ بھارتی میڈیا کو چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرانی چاہیے۔