فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول، حماس راکٹ حملے بند کرے: فرانس
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ہلاکتیں برداشت نہیں۔ ایک بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے، حماس کی جانب سے راکٹ حملے بند ہونے چاہئیں، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ہلاکتیں بھی برداشت نہیں۔