یوکرائن کے دو جنگی طیارے تباہ، دو افراد ہلاک
کیف (نیوزڈیسک)روس کے حامی باغیوں نے یوکرائن کے دو فائٹر طیاروں کو مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرائن نے روسی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ ان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انہی باغیوں پر ملائیشین طیارہ مار گرائے جانے کا الزام لگ چکا ہے۔ یوکرائن نےیہ بھی کہا ہے کہ روسی حکومت ان باغیوں کو ہتھیار فراہم کرکے خطہ کے امن کو مشکل میں ڈال رہی ہے ۔