بل کلنٹن کی باتیں اسرائیل، روس چھپ چھپ کر سنتے رہے

بل کلنٹن کی باتیں اسرائیل، روس چھپ چھپ کر سنتے رہے
بل کلنٹن کی باتیں اسرائیل، روس چھپ چھپ کر سنتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدربل کلنٹن کی جنسی حرکتوں کے متعلق نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متعدد ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے ان شرمناک لمحات کی جاسوسی کی اور امریکہ کے چہیتے اسرائیل کے زیراعظم نے تو امریکی صدر کی فحش معلومات کو ہتھیار بنا کر انہیں بلیک میل بھی کیا۔ یہ انکشافات صحافی اور مصنف ڈینیل ہالپر کی نئی کتاب Clinton Inc میں کئے گئے ہیں۔ ڈینیل کا کہنا ہے کہ روس، برطانیہ اور اسرائیل نے صدر کلنٹن کی مونیکا لیونسکی کے ساتھ فون پر ہونے والی فحش گفتگو کو یکارڈ کیا۔ اس گفتگو میں دونوں نے شرم و حیا کے سب تقاجوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فون پر ہی جنسی کھیل کھیلا اور وائٹ ہاﺅس میں اپنے شرمناک لمحات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس قسم کی گفتگو متعدد بار رکارڈ کی گئی۔ ہالپر کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ سابق صدر نے وائٹ ہاﺅس میں مطالعہ کیلئے مختص کمرے اور ہیلری کلنٹن کے دفتر کے قریب واقع تھیٹر میں متعدد خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ان کواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ان خواتین میں کوئی مشہور اداکارائیں، ماڈلز اور سماجی شخصیات بھی شامل ہیں۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ایک میٹنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کلنٹن کو بازو سے پڑ کر ایک طرف لے گئے اور بتایا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ان کی فحش کالز ریکارڈ کرلی ہیں اور اگر وہ اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسرائیل کے ایک اہم جاسوس کو رہا کردیں۔ صدر کلنٹن نے اسرائیل کی غنڈہ گردی سے خوفزدہ ہوکر جاسوس کی رہائی کیلئے بھرپور کوششیں شرع کردیں لیکن سی آئی اے کے سربراہ جارج ٹینٹ کی مخالفت کی وجہ سے اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔