امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینٹر ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینٹر ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار ...
امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینٹر ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  • واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا ہے۔
    امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ٹم کین کو اپنے نائب صدارتی امیدوار کی حیثیت سے منتخب کرنے کے موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹم کین ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہوں نے اپنی ساری عمر دوسروں کے لئے جدوجہد کی ہے۔
    تجزیہ کاروں کے جانب سے رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریاست ورجینیا کو اہم میدانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے ہیلری کلنٹن نے ٹم کین کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ریاست میں ہسپانوی نڑاد امریکیوں کی تعداد زیادہ ہے اور ٹم کین بھی روانی سے ہسپانوی بول سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کا ذہنی رجحان بھی ریاست کے اکثریتی عوام سے مماثلت رکھتا ہے۔امریکی سیاسی تجریہ کاروں نے ریاست ورجینیا کو امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا اہم سیاسی میدان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائب صدر کے لئے ٹم کین کا انتخاب ہیلری کلنٹن کے لئے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ہیلری کلنٹن ٹم کین کے نائب صدارتی امیدوار بنانے کا باضابطہ اعلان آج میامی میں ہونے والی ریلی میں خطاب کے دوران کریں گی۔