دنیا بھر میں80کروڑ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں : اقوام متحدہ

دنیا بھر میں80کروڑ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں : اقوام متحدہ
دنیا بھر میں80کروڑ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں : اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 80 کروڑ افراد یا ہر 9 میں سے ایک فرد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

نواز شریف ملک کے ساتھ مخلص ہیں ،عمران خان مزید کام کریں تاکہ لوگ انہیں محب وطن کہہ کر وزیر اعظم بنانے کی بات کریں :شاہد آفریدی
عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیابھر میں خوراک کی کمی کے شکار کی تعداد 80کروڑ تک پہنچ چکی ہے ،اسی لئے اقوام متحدہ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔عالمی ادارے کی جانب سے سال 2009ءسے 2016ءتک کے 7 سال کے عرصے میں خوراک کی فراہمی کی لاگت 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر یعنی دگنی سے زائد ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے کے اخراجات کا تقریباً 70 فیصد حصہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں خرچ ہوتا ہے۔ ان علاقوں میں تنازعات کے باعث کئی لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ڈبلیو ایف پی کے منتظم ڈائریکٹر ڈیوڈ بیزلے کا کہنا تھا کہ بھوک کے خاتمے کی جانب پیشرفت کے لیے، دنیا کو جاگنے اور تنازعات اور جنگوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔