اردن میں اسرائیلی سفارتکار پر چاقو سے حملہ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

اردن میں اسرائیلی سفارتکار پر چاقو سے حملہ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ...
اردن میں اسرائیلی سفارتکار پر چاقو سے حملہ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اردن میں اسرائیلی سفارتکار حملے میں بال بال بچ گئے زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلا ک ہو گیا ۔
اردن میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اردن میںواقع سفارتخانے میں سفارتکار کو مقامی شخص نے اس وقت حملے کا نشانہ بنا یا جب وہ تقریب میں شریک ہو رہے تھے تاہم چاقو کے وار سے سفارتکار شدید زخمی ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی موقع پر فائزنگ کے باعث حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بھی اسرائیلی سفارتخانے پرحملے کی کوشش کی گئی تھی جسے فورسز نے فوری طور پر ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کوعرب ممالک میں خصوصی طور پر سیکیورٹی ساتھ رکھنے، عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کو بھی انتہائی محدود رکھنے کی ہدایات ہوتی ہیں ۔