سرحدی کشیدگی ،افغانیوں کا پاکستان کیخلاف احتجاج ، ڈیورنڈ لائن کو سرحد ماننے سے انکار

سرحدی کشیدگی ،افغانیوں کا پاکستان کیخلاف احتجاج ، ڈیورنڈ لائن کو سرحد ماننے ...
سرحدی کشیدگی ،افغانیوں کا پاکستان کیخلاف احتجاج ، ڈیورنڈ لائن کو سرحد ماننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان فورسز کی پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کے بعد افغان شہریوں نے اپنی حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ کر نے کے بجائے پاکستان کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا۔
افغانستان ٹائمز کے مطابق طور خم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی کے خلاف درجنوں افغان شہریوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو مستقل سرحد کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک شخصلغمان قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص محبت اللہ خان نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ڈیورنڈ لائن کو بطور سرحد قبول نہیں کریں گے۔محبت اللہ خان نے نفرت سے لبریز پیغام میں پاکستان کے خلاف جنگ لڑنے جیسی بھڑکیں بھی ماریں۔
بعدازاں مظاہرین نے احتجاج سے متعلق اقوام متحدہ کے کابل میں موجود دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی۔