مانچسٹر دھماکا ہولناک دہشتگردی ہے : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

مانچسٹر دھماکا ہولناک دہشتگردی ہے : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے
مانچسٹر دھماکا ہولناک دہشتگردی ہے : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی وزیر اعظم نے مانچسٹر دھماکے کو ہولناک دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے رات گئے مانچسٹر سٹی سینٹر میں میوزک کنسرٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر دھماکا ہولناک دہشتگردی ہے۔پولیس واقعے کے دہشتگردی اور تحریب کاری کے طور پر دیکھ رہی ہے۔واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کر رہی ہوں ۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 8جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کر تے ہوئے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں برطانوی حکام انہیں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ۔برطانوی وزیر اعظم نےاپنے پیغام میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔