موصل میں داعش نے بچوں اور نوجوانوں سمیت 280افراد کو قتل کردیا
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔
گھر کے اندر چور گھس آیا اور اندر اکیلی خاتون، پھر چور کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ اس نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق داعش نے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیا۔ داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ عراقی اور کرد فورسز نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے چند روز قبل آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد داعش انسانی جانوں کی آڑ میں تحفظ لینے کے لئے سومالیہ گاو¿ں سے 200 اور نجافیہ سے 350 خاندانوں کو زبردستی موصل لے آئے۔