اٹلی کے شہر بلونیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی سالانہ تقریب کا انعقاد

اٹلی کے شہر بلونیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی سالانہ تقریب کا انعقاد
اٹلی کے شہر بلونیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی سالانہ تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹلی(اسد نواز سے)اٹلی کے شہر بلونیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں سے اے سی ای کے نمائندوں نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اس موقع پر ڈائریکٹرکمپنی طاہر محمود نے اپنے خطاب کے دوران بتایاکہ اے سی ای نے اگست 2002 سے آغاز کیا اور اٹلی میں 22 اکتوبر 2011 سے سروس شروع کی گئی۔ اس ادارے کو تارکین نے اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کئے بہترین پایا ہے ۔

مہمان خصوصی تنویر احمد ڈپٹی ھیڈ آف مشن پاکستان ایمبیسی روم اور ڈاکٹر رضوان صلابت کمیونٹی ویلفئیر آفیسر قونصلیٹ آف پاکستان میلان تھے۔ تقریب میں پاک فیڈریش اٹلی کے صدر چوہدری بشیر امرہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اے سی ای کے بہترین ایجنٹوں کوانعامات دئیے گئے ۔مہمان خصوصی تنویر احمد نے اپنے خطاب میں سفارت خانہ پاکستان روم اور قونصلیٹ میلان کی طرف سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کواپنے آپ کو امن پسند قوم ثابت کرنا ہے اور اسکاتقاضا ہے کہ ہر پاکستانی احساس ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرے اوراٹلی کے قوانین کی پابندی کرے۔

ڈاکٹر رضوان صلابت نے اپنے خطاب میں ACE کواسکی کامیاب سروس پر مبارکباد دی۔ چوہدری بشیر امرہ صدر پاک فیڈریش اٹلی نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی پورے یورپ میں مہمان نوازی میں نمبرون ہے اور قومی احساس سے مالا مال ہے۔ تقریب کے آخر میں قمر لطیف کمپنی کے مینجرنے نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔