چین سے پیسے لے کر بھی بھارت سازشوں سے باز نہیں آیا

چین سے پیسے لے کر بھی بھارت سازشوں سے باز نہیں آیا
چین سے پیسے لے کر بھی بھارت سازشوں سے باز نہیں آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کے چین مخالف بیان پر چین کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے اور جاپان پر بھی واضح کیا گیا ہے کہ چین کے مقابلے کیلئے بھارت کے ساتھ اتحاد ایک لایعنی خیال ہے۔
 کے سرکاری نیوز میگزین ”گلوبل ٹائمز“ نے جاپان کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ایک بیان میں توسیع پسند طاقتوں کا ذکر کیا تھا جسے چین کی طرف اشارہ قرار دیا گیا ہے اور بھارت پر واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کا موقف قابل قبول نہیں ہے۔
اخبار میں جاپان کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کے مقابلے کیلئے بھارت کے ساتھ ہ محاذ نہ بنائے اور اسے جاپانی گھبراہٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا جنونی خیال قرار دیا ہے۔ چین اور جاپان کے درمیان مشرقی چائنہ کے سمندر میں واقع جزائر کی ملکیت کے حوالہ سے ہمیشہ سے اختلافات رہے ہیں اور بھارتی وزیراعظم کی جاپان کے ساتھ قربت اور چین کو اشارتاً توسیع پسند قرار دینے کو چینی حکومت کی طرف سے سخت ناپسند کیا گیا ہے۔