مکہ مکرمہ، مناسک حج کا آغاز ،25 لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ روانہ

مکہ مکرمہ، مناسک حج کا آغاز ،25 لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی ...
مکہ مکرمہ، مناسک حج کا آغاز ،25 لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی )مناسک حج کا آغاز ہوگیا ، مکہ مکرمہ پہنچنے والے 25 لاکھ سے زائد عازمین نماز فجر کے بعد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے مِنیٰ کی جانب روانہ دواں ہیں ، جہاں وہ رات قیام کے بعد صبح میدان عرفات کی جانب جائیں گے۔سعودی عرب میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد مکمل ہوگئی ہے۔ مناسک حج کے پہلے مرحلے میں عازمین مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور وہاں سے خیموں کے شہر منیٰ روانہ ہونگے۔مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین حج حرم شریف میں طواف قدوم اور سعی کرنے کے بعد منیٰ روانہ ہونگے۔ جہاں وہ نماز ظہر،عصر مغرب اور عشا ادا کریں گے۔9 ذی الحج کی صبح منیٰ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد عازمین حج،حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفات کرنے میدان عرفات کی جانب جائیں گے۔اللہ کے مہمان منیٰ کی تاریخی مسجد ،مسجد سیف میں بھی عبادت کریں گے۔حکومت سعودی عرب نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایت پر کرین سانحے میں زخمی اور آئی سی یو میں داخل مریضوں کو خصوصی اہتمام کے ساتھ اور وزارت صحت کے کارکنان،وقوف عرفات کے لئے خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے مناسک حج ادا کرارہے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے حجاج کرام کی حفاظت کے لئے ایک لاکھ اہلکار مامور کیے ہیں۔جبکہ حاجیوں کیلئے پانچ ہزارسی سی ٹی وی کیمرے اور فائر پروف خیمے لگائے گئے ہیں۔