افغان صوبے غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 5اہلکار ہلاک،8زخمی
کابل(صباح نیوز)افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکارہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔
افغانستان، بس الٹنے سے 4بچے جاں بحق ، 34افراد زخمی
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں ضلع قارا باغ اور جھگوڑی کے درمیان واقعے باغ عطار میں حملہ کیا جس میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ غزنی کے گورنر محمد عارف نوری نے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔گورنر کے ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں طالبان کا بھی نقصان ہوا ہے۔