دنیا بھر میں دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے:تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ

دنیا بھر میں دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے:تحقیقاتی ادارے کی ...
دنیا بھر میں دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے:تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحقیقاتی ادارے سپری کے مطابق دنیا بھر کے ممالک نے ہتھیاروں کی خریداری اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ گذشتہ سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر1.68ٹریلین ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کئے۔

شمالی کوریا آج رات ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے: امریکی تھینک ٹینک کا دعویٰ
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پِیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سپری) نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سن 2011ءکے بعد پہلی مرتبہ دنیا بھر کے ممالک ہتھیاروں اور دفاعی آلات پر زیادہ خرچہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں مجموعی طور پر دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔


سپری کی جانب سے رپورٹ کے مطابق سن 2016 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1.68 ٹریلین ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کیے گئے جو کہ اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ دفاعی بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے والوں میں امریکا روس اور چین جیسے ممالک شامل ہیں۔