توہم پرستی، بھارتی لڑکی سے بدروح نہ نکلی، روح نکل گئی
موگا (مانیٹرنگ ڈیسک) توہم پرستی کی راج نگری بھارت میں ایک لڑکی کو لوگوں کی بڑی تعداد کے سامنے دہکتے چمٹے سے مار مار کر مار دیا گیا جبکہ وہ چلا چلا کر پانی مانگتی رہی مگر بدروح نکالنے کیلئے پانی نہ دیا گیا اور بدقسمت لڑکی کی جان نکل گئی۔ پولیس نے اس ”عمل“ کا حکم دینے والے سرپنچ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب کے علاقے مناواں کے محنت کش مکیت سنگھ کی دس سالہ بیٹی دیرپال کور بیمار رہتی تھی۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بہن پال کور سے ملنے کیلئے گیا تو وہاں کے سرپنچ نے کہا کہ لڑکی میں بدروح (چڑیل) داخل ہو گئی ہے۔ باپ کی اجازت کے بغیر ہی پال کور نے بھتیجی سے بدروح نکالنے کی اجازت دیدی۔ اس کے بعد اسے گاﺅں میں کھلی جگہ پر لے جا کر دہکتے چمٹوں سے مار مار کر مار دیا گیا۔