صدر طیب اردگان کے بارے میں ترک خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ شوہر اسے عدالت لے گیا، دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ

صدر طیب اردگان کے بارے میں ترک خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ شوہر اسے عدالت لے ...
صدر طیب اردگان کے بارے میں ترک خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ شوہر اسے عدالت لے گیا، دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جس کی وجہ جان کر آپ بھی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 40سالہ علی ڈی نامی اس ترک شہری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے خلاف بولنے اور ان کے ٹی وی پر آتے ہی چینل تبدیل کردینے کے الزام میں اپنی 38سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ علی ٹرک ڈرائیور ہے اور اس نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ”میری بیوی ہمیشہ رجب طیب اردگان کے خلاف بات کرتی ہے، میں نے اسے کئی بار سمجھایا اور وارننگ دی مگر وہ باز نہیں آئی۔ جب کبھی رجب طیب اردگان ٹی وی پر آتے میری بیوی چینل ہی تبدیل کر دیتی۔ “

مزید جانئے: امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف
علی نے اپنی بیوی کی ترک صدر کے خلاف باتیں بھی ریکارڈ کرکے بطور ثبوت عدالت میں پیش کیں۔ علی کا کہنا تھا کہ ”میں ہمیشہ اپنی بیوی کو کہتا تھا کہ ہمارے صدر اچھے انسان ہیں، تم کیوں ان کے خلاف بولتی ہو۔ یہ تو میری بیوی تھی، میرا باپ بھی اگر رجب طیب اردگان کے خلاف بات کرتا تو میں اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیتا۔“رپورٹ کے مطابق شوہر کے مقدمے کے جواب میں بیوی نے بھی طلاق لینے کے لیے کیس دائر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔