’ امریکہ باز نہیں آتا تو ہم بھی اس کے منہ پر زور دار تھپڑ مارنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ‘ بڑے اسلامی ملک نے زور دار اعلان کر دیا، امریکہ میں کھلبلی مچادی

’ امریکہ باز نہیں آتا تو ہم بھی اس کے منہ پر زور دار تھپڑ مارنے کیلئے پوری طرح ...
’ امریکہ باز نہیں آتا تو ہم بھی اس کے منہ پر زور دار تھپڑ مارنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ‘ بڑے اسلامی ملک نے زور دار اعلان کر دیا، امریکہ میں کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) میزائل تجربے کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں اور جنگی بیڑہ بھی اس کے قریبی بین الاقوامی پانیوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ امریکہ کے ان اشتعال انگیزانہ اقدامات کے جواب میں اب ایران نے امریکہ کو ایسی دھمکی دے ڈالی ہے کہ امریکیوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

عمران خان نے دورہ لاہور منسوخ کر دیا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ” امریکہ باز نہیں آتا تو ہم بھی اس کے منہ پر زور دار تھپڑ مارنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔“یہ بیان ایرانی فوج ’پاسداران انقلاب‘ کے جنرل محمد پکپور کی طرف سے سامنے آیا ہے۔


ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پکپور کا کہنا تھا کہ ”امریکہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو کمزور نہ سمجھے۔ اگر اس نے کوئی بھی احمقانہ حرکت کی تو ہم بھی اس کے منہ پر زوردار دار جوابی تھپڑمارنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔دشمن کو ہماری طاقت کا تخمینہ لگانے میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔“ امریکہ کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات اور اقدامات کے بعدایرانی فوج نے 3روزہ مشقیں بھی کی ہیں جن کا بدھ کے روز اختتام ہوا۔ ان مشقوں میں راکٹوں، آرٹلری، ٹینکوں، ہیلی کاپٹر و دیگر اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ جنرل پکپور کا کہنا تھا کہ ”ان مشقوں کے ذریعے ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کبھی کوئی احمقانہ حرکت کرنے سے گریز کریں۔ان مشقوں کے ذریعے ایران کے ہر دشمن سمجھ سکتے ہیں کہ ایران کتنی طاقت کا حامل ہے۔“