ایران کا6ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا اعلان

ایران کا6ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا اعلان
ایران کا6ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(اے پی پی) ایران خطے کے چھے ملکوں میں مستقل تجارتی مراکز قائم کرے گا۔ایران کے ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا مودودی نے اصفہان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نجی شعبے کے تعاون سے چھے ملکوں میں تجارتی مراکز قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مراکز، چین، روس، عراق، افغانستان، لبنان، شام اور آذربائیجان میں قائم کیے جائیں گے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا۔ادارہ فروغ برآمدات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مطابق، ایران کا پہلا بیرونی تجارتی مرکز چین کے شہر شنگھائی میں، قائم کیا جائے گا جس کے لیے ایک چینی کمپنی سرمایہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ2700 مربع میٹر رقبے پر اس مرکز کے قیام سے ایران کو چین میں اپنی منصوعات متعارف کرانے اور مناسب منڈی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔