لندن میں ہارن چرچ کے قریب عمارت میں دھماکہ ،پانچ افراد زخمی ،ہسپتال منتقل
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں ہارن چرچ کے علاقے میں واقع عمارت میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ دھماکے کی آواز بہت زور دار تھی اور دھماکے کے باعث عمارت میں آگ بھی لگ گئی ہے جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم دھماکے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔