پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام شروع ہونے پر انڈیا نے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تیاری مکمل کرلی تھی: سی آئی اے کی دستاویزات میں انکشاف

پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام شروع ہونے پر انڈیا نے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی ...
پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام شروع ہونے پر انڈیا نے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تیاری مکمل کرلی تھی: سی آئی اے کی دستاویزات میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے کی جانب سے حال ہی میں آن لائن پبلش کی جانے والی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد ہر روز نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام شروع کیے جانے کے بعد انڈیا کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے 1985 میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تیاری مکمل کرلی تھی۔

1971ء کی پاک بھارت جنگ میں امریکہ مداخلت کرنا چاہتا تھا، سی آئی اے کی دستاویزات میں انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کی جانب سے ریلیز کی جانے والی 9 لاکھ 30 ہزار دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈیا نے 1985 میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی پوری تیاری کرلی تھی تاہم جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کم کرنے اور انڈیا کے پاگل پن کو قابو کرنے کیلئے امریکی صدر رونلڈ ریگن حرکت میں آئے اور انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک وفد بھیجنے کی بھی کوشش کی تاہم انڈیا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی محض گیدڑ بھبکیوں اور اس دعوے میں سنجیدگی نہ ہونے کے باعث وفد بھیجنے کا ارادہ منسوخ کردیا تھا۔
دستاویزات میں بتایاگیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے ممبئی کے قریب بھابھہ اٹامک ریسرچ سنٹر میں 36 سائنسدانوں نے مل کر ہائیڈروجن بم تیار کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ملکوں میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا تھا تاہم انڈیا نے 1998 میں دوبارہ سے ایٹمی دھماکے کیے جس کے جواب میں اسی سال 28 مئی کو پاکستان نے بھی ایٹمی دھماکے کردیے۔