بھارت میں ٹرین کی سکول بس کو ٹکر، 20بچے جاں بحق
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ میں ٹرین کی سکول بس کو ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 20بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میدک میں مسائیپت گاﺅں کے قریب ریلوے کراسنگ عبور کرنیوالی سکول بس کو ٹرین نے ٹکر ماری اور کئی سو میٹرتک دوگھسیٹتی لے گئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق بس میں کاکتیا سکول کے 32بچے سوار تھے اور 12زخمیوں سے بھی کچھ کی حالت تشویشناک ہے ،جائے حادثہ پر سکول بیگ اور پانی کی بوتلیں بکھرگئیں۔پولیس کے مطابق ٹرین میں تمام مسافر محفوظ ہیں ۔