’یہ ایک کام ہر صورت کر گزرو‘ چین نے مسلمانوں سے اپیل کردی

’یہ ایک کام ہر صورت کر گزرو‘ چین نے مسلمانوں سے اپیل کردی
’یہ ایک کام ہر صورت کر گزرو‘ چین نے مسلمانوں سے اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مسلمانوں سے ایک اپیل کر دی ہے کہ ”دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مذہبی انتہاءپسندی کی حوصلہ شکنی کرو اور اپنے اپنے ممالک میں اسے روکو۔“گزشتہ روز چین کے شمال مغربی شہر ارمقی (Urumqi)میں اسلام اور دہشت گردی کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی جس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان سے مندوبین شریک ہوئے۔کانفرنس میں شریک مذہبی رہنماﺅں، علماءکرام اور حکومتی عمال کا شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”دہشت گردی کے انسداد کے لیے مسلمانوں کو مذہبی شدت پسندی کے رجحان کے خلاف مزاحمت کرنی ہو گی اور دہشت گردی کی مذمت کرنی ہو گی۔“چینی نیوز ایجنسی ژن ہوا کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کا اہتمام چین کی اسلامک ایسوسی ایشن اور مذہبی کلچر کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔
چائنہ اسلامک ایسوسی ایشن کے چیئرمین چن گوانگ یوآن کا کہنا تھا کہ ”اسلامی تعلیمات ہمیں مذہبی شدت پسند کے خلاف مزاحمت کرنے کی تلقین کرتی ہیں اور میانہ رونہ مسلمانوں کے روزمرہ کے رویوں میں لازمی قرار دی گئی ہے۔“ ریاستی انتظامیہ برائے مذہبی امور کے ڈائریکٹر وینگ ژاﺅ این کا کہنا تھا کہ ”ہمیں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور شدت پسندی کے خلاف علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔“ژن جیانگ ریجنل گورنمنٹ کے چیئرمین شہرت ذاکر کا کہنا تھا کہ ”ژن جیانگ میں کئی نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ یہ سب دہشت گردی سے متاثر رہ چکے ہیں۔ اس تلخ تجربے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر مذہبی شدت پسند کے خلاف کام کیا اور علاقے میں سماجی استحکام لانے میں کامیاب ہو گئے۔“