بھارتی یونیورسٹی میں خود کوزندہ جلانے والا طالب علم ہلاک
وارانسی(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی کی یونیورسٹی میں زیرِتعلیم تبتی طالب علم کی خود سوزی کے بعد موت واقع ہو گئی ہے۔
ایتھوپیا نے 100 سے زائد صومالی قیدی رہا کر دیے
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق 19سالہ طالبعلم نے یونیورسٹی کے اندر چین کے زیر کنٹرول تبتی علاقے کی آزادی کے حق میں بطور احتجاج خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس کے باعث وہ شدید جھلس گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی طالبعلم کو وارانسی سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ 2009 سے تبت کی آزادی کے حق میں چلائی جانے والی خود سوزی کی مہم میں اب تک 150 تبتی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس مہم کا مقصد عالمی سطح پر تبت کی آزادی کے حق میں آواز اٹھانا ہے۔