اسرائیلی زندان میں قید فلسطینی شہری 16سال بعد رہا

اسرائیلی زندان میں قید فلسطینی شہری 16سال بعد رہا
اسرائیلی زندان میں قید فلسطینی شہری 16سال بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الخلیل (یو این پی)اسرائیلی زندانوں میں گذشتہ 16 سال سے پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

سرفرازایساکھلاڑی ہے جو بہت آگے جائے گا،میرا کپتان کو مشورہ ہے کہ جو بات ذہن میں ہے ’’کر جاو‘‘:یونس خان
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مضافاتی علاقے یطا سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ محمود محمد محمود بحیص کو ساڑھے15 سال قید کی مدت پوری ہونے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔القدس میں شہدا فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمود بحیص کو اسرائیلی فوج نے 24جنوری 2002 کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسلامی جہاد سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اس مقدمے کے تحت اسے 15 سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ رہائی پانے والا فلسطینی شہری محمود بحیص شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا ہے جس کا نام انس رکھا گیا ہے۔ رہائی کے وقت بحیص جزیرہ نما النقب جی جیل میں قید تھا۔