تھائی لینڈ،پولیس نے3 ملین ڈالر کے موبائل فون فراڈ میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرلیا
بنکاک(آئی ا ین پی )تھائی لینڈ کی پولیس نے3ملین ڈالر کے موبائل فون فراڈ میں ملوث 44 افراد کو حراست میں لے لیا ، ان افراد کا تعلق چین اور تائیوان سے ہے۔
چینی روسی مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ بالٹک میں شروع ہو گئیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موبائل فون فراڈ سے کم از کم 120 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تھائی پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سیاحتی مقام پتایا کے مختلف مکانات پر چھاپے مارے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں 19 کا تعلق چین سے ہے اور25 تائیوان کے شہری ہیں۔ یہ لوگ بینکوں کے ملازمین اور پولیس اہلکار بن کر منی لانڈرنگ میں مصروف بتائے گئے ہیں۔ تھائی حکومت نے ان مشتبہ افراد کے اثاثوں کو بھی منجمد کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ بھی کرتے ہیں۔