نئی دہلی عورتوں کیلئے جہنم، الگ الگ واقعات میں جرمن سیاح اور چلتی کار میں بھارتی خاتون سے اجتماعی زیادتی

نئی دہلی عورتوں کیلئے جہنم، الگ الگ واقعات میں جرمن سیاح اور چلتی کار میں ...
نئی دہلی عورتوں کیلئے جہنم، الگ الگ واقعات میں جرمن سیاح اور چلتی کار میں بھارتی خاتون سے اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے جرمن خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ جبکہ درمیانی عمرکی ایک بھارتی خاتون کو چلتی کار میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق جرمن خاتون نے دہلی کمیشن برائے خواتین کو بتایا کہ وہ دو ماہ قبل دسمبر میں کسی کام سے اپنے ہوٹل سے باہر گئی اور راستہ بھول گئی، اس نے ایک رکشہ ڈرائیور سے راستہ پوچھا تو اس نے اسے اندھیرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد میں ڈرائیور کے ساتھیوں نے بھی اس کے ساتھ بد سلوکی کی ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ایک دوسرے واقعہ میں کل رات کار سوار چار افراد نے ایک سودا سلف لینے کیلئے جانیوالی خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا یا اور چلتی کار میں باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے سنسان جگہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار اور ملزموں کا پتہ چلالیا گیا ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائیگا۔