جاپان میں نئی لگژری ٹرین کا 4 دن تک ملک کا نظار ہ دکھا نے کیلئے کرایہ 12 لاکھ روپے

جاپان میں نئی لگژری ٹرین کا 4 دن تک ملک کا نظار ہ دکھا نے کیلئے کرایہ 12 لاکھ ...
جاپان میں نئی لگژری ٹرین کا 4 دن تک ملک کا نظار ہ دکھا نے کیلئے کرایہ 12 لاکھ روپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان میں نئی لگژری ٹرین 4 دن تک جاپان کے نظارے دکھائے گی جس کا کرایہ 12 لاکھ روپے لیا جائے گا۔ فائیو اسٹار ہوٹل کو چیلنج دیتی جاپانی ٹرین ٹریک پر دوڑنے کے لیے تیار ہے، پرآسائش بیڈ روم، دو منزلہ ڈیلکس سوئِٹ، شاندار ڈائننگ ہال، شیشوں کی دیواروں کے ساتھ نظاروں اور پرتکلف کھانوں والی اس ٹرین کا کرایہ بھی ہے ٹاپ کلاس ہے۔جاپان کی اس لگژری ٹرین کا 4 دن کا سفر تقریبا پاکستانی 12 لاکھ روپے کا ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں اس ٹرین میں صرف چونتیس مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔اس لگژری ٹرین کے مزے لینے والوں کی لائن ایسی لگی کہ مارچ دو ہزار اٹھارہ تک تمام ٹکٹ بک ہوگئے۔