دہلی میں نوجوان لڑکی نے شادی سے انکار پر آشنا کا نازک عضو کاٹ دیا

دہلی میں نوجوان لڑکی نے شادی سے انکار پر آشنا کا نازک عضو کاٹ دیا
دہلی میں نوجوان لڑکی نے شادی سے انکار پر آشنا کا نازک عضو کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی شہر دہلی میں نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر جنسی تعلقات استوار کرنے اور شادی سے انکار پر اپنے آشنا کا نازک عضو کاٹ دیا ۔
”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق دہلی کے علاقے منگل پوری کی رہائشی 22سالہ لڑکی نے شادی سے انکار پر اپنے 35سالہ آشنا کا نازک عضو کاٹا اور اہل خانہ کے ہمراہ فرار ہو گئی ، خاتون نے حملے سے قبل آشنا کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر بھی اکسایا اور انکار پر مشتعل ہو گئی اور اپنے بھائی اور سالی کی موجودگی میں حملہ کر دیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص گلی محلوں میں چیزیں بیچ کر گزارا کرتا ہے جو رات 11بجکر 30منٹ واپس آرہا تھا جب خاتون کی سالی نے اسے فون کر کے اپنے گھر بلایا اور کہا کہ اس کی محبوبہ اس کیساتھ ملاقات کرنااور ضروری بات کرناچاہتی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں میں شادی کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد لڑکی نے اسے جنسی تعلقات قائم کرنے پر اکسایا اور جب اس نے انکار کیا تو وہ اپنے بھائی اور سالی کی موجودگی میں اس پرچاقو سے حملہ آور ہو گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 35سالہ شہری کنوارہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہتا ہے تاہم جیسے ہی لڑکی کو پتہ چلا کے لڑکے کے اہل خانہ انکے تعلق کیخلاف ہیں تو اس نے شادی کیلئے دباﺅ بڑھانا شروع کر دیا ۔متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ اس کا علاج کامیاب نہیں ہو سکے گا۔